30 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ عرب لیگ کو چاہۓ کہ وہ اپنے ملک میں اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے کے لۓ شام کی حکومت کو مہلت دے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ شام کی حکومت نے آئين پر نظر ثانی کے لۓ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ کمیٹی ملک کے آئين پر نظر ثانی کرے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا ایک ہنگامی اجلاس بدھ کے دن بلایا گيا جس میں شام کے بحران کا جائزہ لیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے تمام ستاون رکن ممالک کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔........ /169